مومنہ پھرٹرولنگ کی زد میں!


پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ(پیسا) 2020کی چندروز قبل منعقد ہونے والی  تقریب میں پاکستان شوبزانڈسٹری کےستاروں نےخوب رونق لگائی۔

منفرد ایوارڈ کی اس تقریب میں ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکاراوں نےخوب جلوے بکھیرے۔ اس موقع پر کسی نےمغربی طرز کے  گاونز تو کسی نے میسکیوں کا انتخاب کیا۔

اس موقع پرسوشل میڈیا بھی ایونٹ کی اپ ڈیٹ دینے کیلئے متحرک رہا، پیسا کی رنگینیوں کو لے کر جہاں اداکاراوں کے لباس کو مرکزنگاہ رکھا گیا وہیں ریڈ کارپٹ پر گلوکارہ مومنہ مستحسن کو ان کے لباس کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

پیسا کی تقریب کے موقع پر گلوکارہ مومنہ مستحسن کو پیلے رنگ کے مغربی طرز کے گاؤن میں دیکھا گیا جب کہ گلوکارہ نے بالوں کا رنگ بھی تبدیل کروا رکھا تھا۔

مومنہ مستحسن کے بالوں کا رنگ ان کے ریڈ کارپٹ پر زیب تن کیے جانے والے پیلے گاؤن سے کافی حد تک ملتا جلتا لگ رہا تھا۔

مومنہ مستحسن کا لباس اور بالوں کے رنگ کا انتخاب کرنا ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا اور سوشل میڈیا ٹرولز میدان میں آگئے۔

کسی نے مومنہ کے لک کو ہلدی اور بُھٹے سے ملایا تو کسی نے انہیں انڈے کی زردی قرار دے دیا۔

صارفین کی جانب سے ان کے ایوارڈ شو کی تقریب کے لُک پر ملے جلے انداز میں تبصرے سامنے آئے۔

ایک صارف نے مومنہ مستحسن کا موازنہ بھٹے سے کردیا۔

Qaisar Kamran Siddiqui@QaisarCamran

Close Enough

View image on Twitter
See Qaisar Kamran Siddiqui’s other Tweets

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ انہیں انڈے کی زردی سمجھ بیٹھے۔

@ChupShaa

Thanks for telling, I thought it was an egg yolk. https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1225866558737657856 

Showbiz & News@ShowbizAndNewz

#MominaMustehsan at #PISA2020

View image on Twitter
See ‘s other Tweets

سدرہ نامی ایک صارف نے گلوکارہ کے لک کو ہلدی سے تشبیہہ دی۔

Sidra Malik@Sidramalik99

Haldi Haldi Blonde

View image on Twitter
See Sidra Malik’s other Tweets

ایک صارف نے اداکارہ کے لُک پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ نے دراز (آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم) سے مومنہ مستحسن کو  خریدا ہو‘۔

Syed Armaghan Abbas Naqvi@ArmaghanNaqvi

When You Buy Momina from http://Daraz.pk !!!!!

View image on Twitter
See Syed Armaghan Abbas Naqvi’s other Tweets

ایک صارف نے گلوکارہ کا موازنہ ہالی وڈ کی اداکارہ سے کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایما واٹسن اور سستے میں ایما واٹسن‘۔

Marceline@go_marcee

Emma Watson vs zara sasty mein Emma Watson

View image on TwitterView image on Twitter
See Marceline’s other Tweets

ایک صارف نے مومنہ کو چلتا پھرتا یرقان کہا۔

Usama MaYo@BDchaurasian

No one

Jaundice : https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1225866558737657856 

Showbiz & News@ShowbizAndNewz

#MominaMustehsan at #PISA2020

View image on Twitter
See Usama MaYo‘s other Tweets

کچھ عرصہ قبل پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نےسوشل میڈیا پر منفرد پوز والی تصویر شیئرکی جس پر انہیں مداحوں کی جانب سےتنقید کانشانہ بنایاگیا۔

مداحوؓ کی تنقیدکانشانہ بننے والی تصویر میں سرخ میکسی میں ملبوس مومنہ صوفے پرالٹے پوز میں نظر آرہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں