موقع ملا ہے تو گھروں پر رہ کر عبادت کریں اور اللہ سے معافی مانگیں، نیلم منیر


کراچی: اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس جیسی پھیلتی وبا سے حفاظت کے سبب موقع ملا ہے تو لوگ گھروں پر رہ کر نہ صرف عبادت بلکہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔

نیلم منیر نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ اگر تم پہچانتے ہو اور اگر تمھارے اندر ایمان ہے تو تمھیں ڈر کس بات کا ہے؟ اس لیے گھبرانا نہیں ہے کیوں کہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے لیکن جو احتیاط بتائی گئی ہے اسے اپنائیں، ان تمام چیزوں سے بڑھ کو جو بات ہے وہ یہ کہ اللہ تعالی نے آپ سب کو ایک بار پھر موقع دیا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ آج ہم سب کے پاس کوئی کام نہیں ہے اس لیے کھل کر عبادت کریں، اللہ تعالیٰ کو منائیں اور اپنے رب سے معافی مانگیں کیوں کہ یہ وقت بھی خوش نصیبوں کو ملتا ہے کہ ورنہ لوگوں کی زندگیاں ایسی ہی گزر جاتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ بہت غفور و رحیم ہے،اس لیے رب کی رحمت کو پہچانیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ کبھی بھی کسی کو مایوس ہونے نہیں دیتا جب کہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے میں دعا گو ہوں اور اپنے رب سے معافی بھی مانگتی ہوں کہ ہم سب کو اس وبا سے نجات دلا دے کیوں کہ جب تک اللہ پاک نہیں چاہے تب تک کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں