منیب بٹ کو کونسی 2 اداکاراؤں کیساتھ کام کرتے ہوئے گھبراہٹ ہوئی؟

منیب بٹ کو کونسی 2 اداکاراؤں کیساتھ کام کرتے ہوئے گھبراہٹ ہوئی؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اب تک اپنے کیریئر کے 2 کردار ادا کرتے ہوئے گھبراہٹ محسوس ہوئی تھی۔

منیب بٹ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان اور صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ڈرامہ سیریل ’کوئی چاند رکھ‘ میں عائزہ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے جبکہ اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ میں کام کرتے ہوئے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

منیب بٹ نے یہ بھی بتایا کہ صبا قمر کے ساتھ کام کرتے ہوئے تو اتنے تناؤ میں ہوتا تھا کہ ایک ہی رات میں اپنا اسکرپٹ یاد کر لیتا تھا کہ صبح صبا قمر کے ساتھ میرا ایک سین ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں