ملیکہ شیراوت سے موازنہ کرنے پر جیکولین فرنینڈس خفا ہوگئی تھیں

ملیکہ شیراوت سے موازنہ کرنے پر جیکولین فرنینڈس خفا ہوگئی تھیں

بالی ووڈ حسینہ جیکولین فرنینڈس کی آج 38 ویں سالگرہ ہے، وہ آج کل امریکا میں ہیں اور وہیں انہوں نے سالگرہ منائی۔

جیکولین نے مختلف شخصیات کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں جیکولین کے ایک پرانے انٹرویو کا ذکر کیا گیا جس میں اداکارہ نے ملیکہ شیراوت کے ساتھ خود کو تشبیہ دینے پر خفگی کا اظہار کیا تھا۔

2011 میں فلم ‘مرڈر 2’ کے بعد جیکولین کا موازنہ ‘مرڈر’ کی پہلی ہیروئن ملیکہ شیراوت سے کیا جارہا تھا۔

جیکولین نے کہا کہ مجھے برا لگتا ہے جب ‘مرڈر 2’ میں میرے کردار کو ملیکہ شیراوت کے کردار سے ملایا جاتا ہے، دونوں فلموں کی کہانیاں ایک جیسی نہیں تھیں اور اس قسم کے موازنے کرنے کی کوئی تُک نہیں بنتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے اپنے اور ملیکہ کے موازنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ملیکہ شیراوت اپنے اصل میں رہتی ہیں اور وہ بےخوف ہیں۔

جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ ملیکہ جو سمجھتی ہیں کہہ دیتی ہیں، آج وہ جہاں ہیں ان کی تعریف ہونی چاہیے۔

ملیکہ شیراوت سے موازنہ کرنے پر جیکولین فرنینڈس خفا ہوگئی تھیں
ملیکہ شیراوت سے موازنہ کرنے پر جیکولین فرنینڈس خفا ہوگئی تھیں

اپنا تبصرہ لکھیں