ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے ریونیو آمدن متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیار کر لی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی فراہمی کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی شرط عائد کر رکھی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں