ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد ریکارڈ

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد ریکارڈ


ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ادارہ شماریات کا دعویٰ ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح تاحال 42 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران انڈے، لکڑی، پیاز، لہسن اور دالوں سمیت 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے یہ بھی بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کمی بھی آئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں