ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوگیا


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 257روپے اضافے سے 180984 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2013 ڈالر فی اونس ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں