ملک میں بلیک آؤٹ کا معاملہ، نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

ملک میں بلیک آؤٹ کا معاملہ، نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا


جنوری2021 میں ملک میں  ہونے والے بلیک آؤٹ  کے معاملے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے جرمانہ ملک میں  9 جنوری 2021 کو  بلیک آؤٹ ہونے کے بعد  بروقت بجلی سپلائی  کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا  ہے۔

ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 20 گھنٹے لگے تھے۔ نیپرا نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی نے مذکورہ انکوائری کی اور نیپرا کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا  تاہم این ٹی ڈی سی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔

ترجمان نیپرا نے کہا کہ نیپرا بلیک آؤٹ کے نتیجے میں متعلقہ پاور پلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کارروائی کر رہا ہے تاہم انہیں الگ سے نمٹایا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں