ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں بے قابو

ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں بے قابو


ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں اوّل درجے کی پیاز 240 روپے کلو تک جا پہنچی۔

لاہور انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عمل کرانے میں ناکام

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اشیائے خور و نوش سمیت مختلف اشیاء کے سرکاری نرخ نامے پر عمل کرانے میں ناکام ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخوں میں کمی آئی ہے تاہم بازار میں کمی نہ آ سکی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹ میں پیاز کی قیمت میں کمی نہ آئی، دکانوں پر پیاز درجۂ اوّل 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 615 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، انڈے فی درجن 400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

انگور 600 روپےکلو، سیب 400 روپے کلو، کینو 400 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

لاہور میں بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو اور بیف 1300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے کلو مقرر ہے مگر یہ 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

کوئٹہ میں بھی پیاز کی قیمت کو پر لگ گئے

کوئٹہ میں پیاز کی قیمت 20 روپے کے مزید اضافے کے بعد 240 روپے کلو ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی آئی ہے جو اب 140 روپے کلو ہو گئے۔

بلوچستان کے دارالخلافہ میں لہسن اور ادرک کی فی کلو قیمت 800 روپے پر برقرار ہے جبکہ بھنڈی 250 روپے اور مٹر 240 روپے کلو مل رہی ہے۔

کوئٹہ شہر میں ایل پی جی کی 300 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں