ابوظہبی:
پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائنگ میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سلطانز کے کپتان دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شاداب خان نے ایک ہی اوور میں پہلے شان مسعود کو 25 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر 2 گیندوں بعد ریلی روسوو کو بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کردیا۔
واضح رہے آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی تاہم ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک موقع ہوگا جو آج کے دوسرا میچ جیتنے والی ٹیم سے کل فائنل میں رسائی کی جنگ لڑے گی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آج بڑا میچ ہے، اپنا نیچرل گیم کھیلیں گے ، کھلاڑیوں کو کہا ہے پریشر نہیں لینا اور اپنی گیم کھیلنی ہے۔
دوسری جانب کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ ہمارا کمبینیشن اچھا بنا ہوا ہے لہذا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔