ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ


پاکستانی نوبل انعام یافتہ و سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے پر دل افسردہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم بےحس نہیں ہوسکتے اور نہ ہی معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ موڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کا غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آج 276 واں روز ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں