ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے راستے جدا کر لیے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے راستے جدا کر لیے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ


طویل عرصے تک رومانوی تعلق میں رہنے والی فنکار جوڑی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بریک اپ کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’پنک وِلا‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد ذرائع نے انکشاف اور تصدیق کی ہے کہ ملائیکہ اور اروڑا اور ارجن کپور نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

’پنک ولا‘ کے مطابق جوڑی کی جانب سے یہ فیصلہ کسی لڑائی جھگڑے یا ایک دوسرے پر الزامات لگائے بغیر لیا گیا ہے۔

 ’بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکہ اور ارجن کا بہت خاص رشتہ تھا اور یہ دونوں بتیک اپ کے بعد بھی ایک دوسرے کے دلوں میں ایک خاص جگہ برقرار رکھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑی نے الگ ہونے اور اس پر خاموش رہنے کا انتخاب کیا ہے، دونوں فنکاروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ رشتے کو خبروں کی زینت نہیں بننے دیں گے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018ء میں اس جوڑے کی شادی سے متعلق متعدد افواہوں نے جنم لیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور جَلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں