ملائکہ اروڑا، ارجن کپور کے درمیان علیحدگی کی افواہیں، انٹرنیٹ پر اداکارہ کی ٹی شرٹ کے چرچے

ملائکہ اروڑا، ارجن کپور کے درمیان علیحدگی کی افواہیں، انٹرنیٹ پر اداکارہ کی ٹی شرٹ کے چرچے


بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فنکار، لَو برڈز، ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بریک اَپ کی خبریں زیرِ گردش ہیں، ایسے میں اداکارہ کی ٹی شرٹ نے (انٹرنیٹ صارفین) کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

ملائکہ اروڑا کا شمار بالی ووڈ کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ شوبز سے دور رہ کر بھی خبروں میں موجود رہتی ہیں، انہوں نے فلم دبنگ، دبنگ 2، ویلکم، ہاؤس فل، ہاؤس فل 2، اور بہت سی بلاک بسٹر فلموں میں کام کرکے اداکاری کی دنیا میں اپنا نام بنایا ہے۔

ملائکہ کی پیشہ ورانہ زندگی سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی سرخیوں میں رہتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سلمان خان کے بھائی، ہدایتکار و پروڈیوسر ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس جوڑی کے درمیان 2017ء میں علیحدگی ہو گئی تھی، اِن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملائکہ نے ارجن کپور کے ساتھ رشتہ جوڑ لیا تھا تاہم حال ہی میں میڈیا میں ان کے بریک اَپ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کو آرام دہ لباس میں دیکھا گیا جہاں میڈیا نے اِن کی تصاویر بنا لیں، سوشل میڈیا پر وائرل اداکارہ ملائکہ اروڑا کی ٹی شرٹ پر درج جملے کو بطور پیغام لیا جا رہا ہے۔

اس وائرل تصویر میں اداکارہ نے آنکھوں پر کالا چشمہ لگا رکھا ہے اور مسکراتے ہوئے ایموجی کی ایک سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر ’چلو الگ ہو جاؤ‘ لکھا ہوا ہے۔

ملائکہ اروڑا کی اس ٹی شرٹ پر درج جملے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارجن کپور کے ساتھ ان کے بریک اپ کی افواہوں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں