مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کا وزرائے خارجہ سطح کا ہنگامی ویڈیو اجلاس آج ہو گا۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین کا کہنا ہے کہ اجلاس بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ سطح کے ہنگامی ویڈیو اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، نائجیریا سمیت جموں و کشمیر سے متعلق تنظیم کے رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔