مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا


راولپنڈی: ایل این جی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 دسمبر کو ایل این جی کیس میں گرفتار لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

مفتاح اسماعیل کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد احتساب عدالت نے سابق مشیر خزانہ کو ضمانت پر رہا کرنے کی روبکار جاری کی۔

اب مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہو گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں