ناروے کا معروفڈانس گروپ کوئیک اسٹائل اب پاکستان پہنچ گیا ہے۔
کوک اسٹوڈیو پاکستان کی دعوت پر ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل پاکستان پہنچا ہے۔
سوشل میڈیا پر کوئیک اسٹائل کی مزارِ قائد پر حاضری کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے جبکہ خود انہوں نے بھی کراچی میں اپنی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔
ڈانس گروپ کے دو ارکان سلیمان ملک اور بلال ملک پاکستانی نژاد نارویجن ہیں۔
نارویجن گروپ پاکستان میں مختلف تدریسی اور فنی اداروں کے ساتھ مشہور مقامات کا دورہ کرے گا ۔
واضح رہے کہ نارویجین گروپ کی مقبولیت کا آغاز ایک شادی پر کیے گئے ان کے ڈانس کی ویڈیو سے ہوا تھا۔