معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
رواں سال بالی ووڈ کی فلمیں لال سنگھ چڈھا، رکشہ بندھ اور براہمسترا کے بعد اب شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کا آفیشل ٹیزر جاری کیا جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس فلم اور ٹائیگر سیریز میں کوئی فرق نہیں ہے۔
کچھ صارفین نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو ہریتھک روشن کی فلم وار کی کاپی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم پٹھان25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔