مشہور امریکی ٹی وی شو ‘سیسم اسٹریٹ ‘ کے بانی رکن بوب میک گراتھ 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوب میک گراتھ کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ بوب میک گراتھ فالج کے بعد صحت کی پیچیدگیوں کے باعث گھر پر انتقال کرگئے۔
باب میک گراتھ کے کیرئیر پر ایک نظر
بوب میک گراتھ امریکی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقار اور بچوں کی کہانیوں کے مصنف تھے جو 50 سال بچوں کے ٹی وی شو سے منسلک رہے۔

بوب میک نے 1969 میں ‘سیسم اسٹریٹ’ میں بوب جانسن کا کردار ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ‘سیسم اسٹریٹ’ کی موسیقی کو بھی ترتیب دیا۔
اداکار ‘سیسم اسٹریٹ’ پر سب سے طویل عرصے تک چلنے والے انسانی کرداروں میں سے ایک تھے۔
اسی حوالے سے شو کی پروڈکشن کمپنی سیسم ورکشاپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘جس طرح سے باب میک نے سیسم اسٹریٹ کی دھنوں کو ترتیب دیا، کوئی اور نہیں کرسکتا تھا‘۔