مشروم سے بنا ماحول دوست چمڑا


ویانا، آسٹریا: 

دنیا بھر میں ماحول دوست، کم خرچ اور آسان طریقے سے چمڑے کے حصول پر بحث کی جارہی ہے اوراب مٹیریئل سائنس کے ماہرین نے مشروم سے چمڑے جیسی شے بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روایتی چمڑے میں صنعتی آلودگی اور زہریلے مرکبات پیدا ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ چمڑہ سازی کو آلودگی پھیلانے والی صنعتوں میں نمایاں درجہ حاصل ہے۔ پھر روایتی چمڑہ بنانےمیں میٹھے پانی کی وافر مقدار بھی درکار ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ فیشن صنعت چمڑے کے متبادل کی تلاش میں ہے جس کا جواب اب مشروم کے سبزہ جاتی چمڑے کی صورت میں ملا ہے۔ یونیورسٹی آف ویانا کے سائنسداں الیگزینڈر بسمارک نے بتایا کہ سبزے سے  بنا چمڑہ روایتی چمڑے اور پلاسٹک کی جگہ لے سکتا ہے۔

اگرچہ فنجائی اور بایوماس سے پارچے اور چمڑے بنانے پر عرصے سے کام جاری ہے لیکن نیچر سسٹین ایبلٹی میں شائع رپورٹ کے مطابق مشروم ایک طرح کی فنجائی ہی ہے جس سے چمڑہ تیار کیا گیا ہےلیکن اس میں اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ چمڑے کی بڑی مقدار کا حصول ہے۔ لیکن گزشتہ برس فن لینڈ کی ایک ٹیم فنجائی سے بنے چمڑے کی پیداوار بڑھانے کا ایک طریقہ وضع کیا تھا جسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیکن اب وہ دن دور نہیں جب فنجائی، مشروم اور دیگر اقسام کے پودوں سے چمڑے کی مصنوعات تیار کی جاسکیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں