یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فوج کے میزائل حملے سے 4 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔
کیف سے یوکرینی حکام کے مطابق زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، بتایا جاتا ہے کہ روسی میزائل حملے سے ایک مکان مکمل تباہ ہوا۔ جبکہ دیگر 16 مکانات کو نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے کی گیس پائپ لائن اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔