مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن کی کانز فلم فیسٹیول میں انٹری

مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن کی کانز فلم فیسٹیول میں انٹری


مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ایریکا رابن نے کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو کیا۔

ایریکا رابن کانز فلم فیسٹیول میں فلم ’دی سبسٹینس‘ کے پریمیئر کے موقع پر جلوہ گر ہوئیں۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کانز فلم فیسٹیول سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں مشہور پاکستانی ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کیا ہوا سنہری رنگ کا لباس پہنے ریڈ کارپٹ پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایریکا رابن نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مجھے اب بھی یقین نہیں ہو رہا ہے کہ مجھے واقعی بین الاقوامی فلم انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کے درمیان ریڈ کارپٹ پر چلنے کا موقع ملا‘۔

اُنہوں نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے پاکستان کی  سب سے کم عمر خاتون اور بیوٹی کوئین کے طور پر کانز فلم فیسٹیول میں عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

ایریکا رابن نے مزید لکھا کہ میں  اُن تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے گھر سے کانز تک کے سفر میں سپورٹ کیا، محبت دی اور مجھ پر بھروسہ کیا۔

واضح رہے کہ ایریکا رابن کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی فیشن ماڈل ہیں، وہ ملک کی مسیحی برادری سے ہیں جو مسلسل خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتی نظر آتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں