مذہبی جذبات مجروح، فلم ’’یاریاں 2 ‘‘کیخلاف ایف آئی آردرج

مذہبی جذبات مجروح، فلم ’’یاریاں 2 ‘‘کیخلاف ایف آئی آردرج


مذہبی جذبات مجروح کرنے پر بھارتی پولیس نے فلم یاریاں 2 کے پروڈیوسرز، ہدایتکاروں اور اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ فلم یاریاں 2 اس وقت ریلیز کے مراحل میں ہے جبکہ فلم کے ایک گیت کی وجہ سے اس سے جڑے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ضلع جالندھر کے ایک پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اشوک کمار کا کہنا ہے کہ سکھ تال میل کمیٹی کے ایک رکن کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جو انڈین پینل کوڈ میں جان بوجھ کر مذہبی منافرت پھیلانے اور جذبات مجروح کرنے سے متعلق ہے۔ ہرپریت سنگھ نامی شخص کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ فلم کے گیت میں اداکار میزان جعفری مبینہ طور پر کرپان پہنے ہوئے ہیں جو مذہبی عقیدہ کی علامت ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سکھ ضابطہ اخلاق کے مطابق یہ کرپان صرف وہی شخص باندھ سکتا ہے جو پاکیزہ ہو۔


اپنا تبصرہ لکھیں