مداحوں نے بلال عباس اور سجل علی کو شادی کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

مداحوں نے بلال عباس اور سجل علی کو شادی کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس اور اداکارہ سجل علی کو مداحوں کی جانب سے شادی کرنے کے مشورے ملنے لگے۔

سجل علی اور بلال عباس، دونوں ہی انتہائی باصلاحیت اور باکمال اداکار ہیں، ان کی غیر معمولی آن اسکرین کیمسٹری اور شاندار اداکاری مداحوں کو بہت پسند ہے۔

خاص طور پر ان دونوں کی ایک فلم کے ایونٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا، جس میں پہلے سجل علی کو بلال عباس کو ڈھونڈتے اور پھر اچانک ان کے سامنے آجانے پر حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاروں کی کئی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جنہیں  دیکھ کر شائقین نے ان کی آن اسکرین کیمسٹری کی بہت تعریفیں کیں۔

یہاں تک کہ ان دونوں اداکاروں کے بہت سے دیوانے مداح ان کی آپس میں بہترین دوستی اور سجل علی کو بلال عباس کی موجودگی میں پر سکون لگنے کی وجہ سے ان دونوں کو شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

واضح رہے کہ بلال عباس اور سجل علی نے پہلے بار ایک ساتھ مشہور ڈرامہ سیریل ’رنگریزہ‘میں کام کیا تھا اور اس کے بعد نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فیچر فلم ’کھیل کھیل میں‘بھی ایک ساتھ اسکرین پر شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اب حال ہی میں ان دونوں نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل’کچھ ان کہی‘میں کام کیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں