مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکار سے متعلق ساتھی اداکارہ کا انکشاف

مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکار سے متعلق ساتھی اداکارہ کا انکشاف


کناڈا فلموں کی اداکارہ انوشا رائے نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے ساتھی اداکار، و فلمساز درشن تھوگودیپا کے ساتھ غصے کے مسائل ہیں، وہ اُن سے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بات کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنٹر اداکار درشن کو اپنے ایک مداح کے قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ایسی صورتحال کے درمیان کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا سے متعلق ساتھی اداکارہ انوشا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شدید غصے والے اداکار ہیں، درشن تھوگودیپا ہر بات پر ناراض نہیں ہوتے ہیں مگر لوگ ان سے احتیاط سے بات کرتے ہیں۔

دوسری جانب درشن کے ایک ساتھی اداکار نے اِن الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ درشن نے اپنی ساتھی اداکار پاویتھرا گوڈا کے بارے میں نازیبا تبصرے پوسٹ کرنے ایک مداح کو موت کی گھاٹ اتار دیا ہے۔

جہاں درشن کو مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے وہیں ان سے متعلق ساتھی اداکارہ ہوشربا انکشافات کر رہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ انوشا رائے نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتی کہ اُن کا ساتھی  اداکار قتل کیس میں ملوث ہے، درشن غصیل مگر بہت ہی عاجز اور خیال رکھنے والا شخص ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ درشن کے ساتھ شدید غصہ آنے جیسے مسائل ضرور ہیں لیکن وہ بہت شائستہ اور اچھے انسان بھی ہیں، وہ ہر بات پر غصہ نہیں کرتے، لوگ درشن سے احتیاط سے بات کرتے ہیں، جب میں ان سے بات کرتی ہوں تو میں اپنی حد میں رہتے ہوئے بات کرتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں درشن کے اداکارہ پاویتھرا کے ساتھ  تعلقات سے واقف نہیں ہوں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اداکار درشن خود بھی اپنے غصے کے مسائل سے متعلق متعدد انٹرویوز میں اعتراف کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار درشن کنڑ فلم انڈسٹری کا ایک مشہور نام ہے جسے دو دن قبل ہی ان کے میسور فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

درشن کی ساتھی اداکارہ پاویتھرا کو بھی اس معاملے میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، وہ بھی حراست میں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں