محکمہ کھیل کی ناقص پلاننگ، سوات کا آسٹروٹرف سیلاب کی نذر ہوگیا

محکمہ کھیل کی ناقص پلاننگ، سوات کا آسٹروٹرف سیلاب کی نذر ہوگیا


پشاور: محکمہ کھیل کی ناقص پلاننگ کے باعث سوات میں چار ماہ پہلے لگنے والا آسٹروٹرف سیلابی ریلے سے تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دس کروڑ روپے مالیت سے لگنے والے آسٹروٹرف پر ایک میچ بھی نہ ہو سکا اور سیلاب کی نذر ہوگیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹروٹرف کے معائنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی جب کہ کمیٹی نے سوات میں لگنے والے آسٹروٹرف پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

کمیٹی کا اعتراض تھا کہ ہاکی اسٹیڈیم کے قریب بہتا نالا آسٹروٹرف کے لئے نقصان دہ ہے، نالے میں آنے والی گندگی اور بارشوں کا پانی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

کمیٹی کے اعتراضات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے آسٹروٹرف بچھا دی گئی تھی جب کہ ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 17 اپریل کو کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں