اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند یعنی شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا۔
(عید) شوال کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹوں کے اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند یعنی شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے، بلکہ چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرے۔