محمد شامی بیٹی آئرہ اور اپنے رشتے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

محمد شامی بیٹی آئرہ اور اپنے رشتے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے


بھارت کے معروف فاسٹ بولر محمد شامی بیٹی آئرہ اور اپنے رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

پیسر کی ذاتی زندگی اکثر و بیشتر مسائل کا شکار رہی ہے جس کی وجہ سے 33 سالہ پلیئر کے کیریئر میں رکاوٹیں بھی آئیں۔ حال ہی میں شامی نے اپنی بیٹی آئرہ کے ساتھ رشتے کے بارے میں بات کی ہے۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ کون ہے جو اپنے بچوں اور خاندان کو یاد نہیں کرتا۔ ظاہر ہے ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں جب سب کچھ آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کی سابق بیوی حسین جہاں آئرہ کو اکثر ان سے بات کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

شامی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو بہت یاد کرتے ہیں اور کوئی بھی اپنے خون کو نہیں چھوڑ سکتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی سے تب ہی بات کرتے ہیں جب ان کی سابق اہلیہ اسے بارت کرنے دیتی ہیں۔

بھارتی بولر نے کہا کہ میں کبھی کبھی اس سے بات کرتا ہوں، سب کچھ اس پر منحصر ہے، اگر وہ (حسین جہاں) مجھے اس سے بات کرنے کی اجازت دیتی ہے تو۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی اچھی صحت اور کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔ اس کی ماں اور میرے درمیان جو کچھ بھی ہو رہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں