پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا تاہم پہلے ڈرامے کے آڈیشن کے بعد اس سے نکال دیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اداکارہ صنم جنگ نے بتایا کہ دوران تعلیم جیب خرچ کے لئے ماڈلنگ اور وی جے کام کیا لیکن کچھ ہی عرصے بعد کسی وجہ سے ان کی وی جے کی نوکری ختم ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ نوکری ختم ہونے کے بعد نینا کاشف نے انہیں ڈرامے میں اداکاری کے لئے کال کی تو انہیں یہ کہہ کر منع کردیا کہ ابھی ایم بی اے مکمل کرنا ہے۔
ایک سال بعد جب ان کا ایم بی اے مکمل ہوا تو باقاعدہ کیرئیر کا آغاز کرنے کے لئے سی وی تیار ہی کر رہی تھیں کہ نینا کاشف نے دوبارہ ان سے رابطہ کیا اور زور دیا کہ اب تعلیم مکمل ہوگئی ہے تو آڈیشن کے لئے آجاؤ۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب آڈیشن دیا تو ہدایتکار نے ڈرامے میں لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ لڑکی سمجھ نہیں آرہی۔
انہوں نے بتایا کہ نینا کاشف نے مذکورہ ہدایت کار کو بہت منایا لیکن جب وہ نہ مانے تو انہیں شہزاد کشمیری سے تبدیل کر دیا اور مجھے دوبارہ ’دل مضطر‘ کے لئے بلا لیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب کوئی چیز کسی کے لیے لکھ دی جاتی ہے تو وہ اسے مل کر ہی رہتی ہے۔
یاد رہے کہ انہوں ڈرامہ سیریل دل مضطر سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اس ڈرامہ سیریل میں ان کے ہمراہ اداکارہ عمران عباس بھی ان کے ساتھ تھے