متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال 3 لاکھ سے زائد گاڑی چلانے والوں کو سِلو ڈرائیونگ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 3 لاکھ 147 افراد کو کم رفتار کی حد سے کم پر گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کم رفتار پر گاڑی چلانے کے باعث متعدد حادثات بھی رونما ہوئے تھے۔
ٹریفک قوانین کے تحت مقرر حد سے کم رفتار پر گاڑی چلانے اور پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو آگے نکلنے کی جگہ نہ دینے پر 400 درہم کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ سے متعلق سخت قوانین موجود ہیں اور خلاف ورزی کرنے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔