متحد ہو کر قائدکی تعلیمات پر عمل کرنا ہے: صدر مملکت عارف علوی


بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی پیغام دیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ ترقی کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پیغام

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قائد نے ناممکن سالمیت، مثالی کردار، بے لوث عقیدت اور مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے مقصد کے لیے خوب جدو جہد کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم بیسویں صدی کے عظیم اور دوراندیش قائدین میں شامل ہیں اور انہوں نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

ملک بھر میں آج بابائے قوم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں