ماہرہ خان کا انوکھی خواہش کا اظہار


معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک خاتون کی اسکائٹنگ جوتے پہنے، ہاتھوں میں چائے کا کپ تھامے اور مداحوں کو صبح بخیر کہتے ہوئے کمال مہارت سے برفیلی زمین پر پھسلتے ڈھلان کو عبور کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہ کاش میں بھی یہ سب کرسکتی۔

برفیلی ڈھلان کو اسکائٹنگ جوتوں کی مدد سے تیز رفتاری کے ساتھ عبور کرنا مہارت کے ساتھ مضبوط اعصاب اور بہادری کا متقاضی ہوتا ہے۔ برفیلی زمین پر دوڑتے پھرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ماہرہ خان پاکستان اور پڑوسی ملک کی شوبز انڈسٹری میں فن اداکاری کا لوہا منواچکی ہیں، وہ سماجی طور پر کافی متحرک ہیں اور چیلینج قبول کرنے کی عادی ہیں۔ یہی وجہ ہے ان کے سوشل میڈیا پر فالوروز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون کو برفیلی ڈھلان پر وہ بہت پُراعتماد انداز سے اسکائٹنگ جوتے پہنے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں گرم چائے کا کپ بھی لیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو صبح بخیر کہا اور برفیلی زمین پر پھسلنے کا کامیاب مظاہرہ کرنے والی خاتون کی مہارت پر ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میں بھی ایسا کرسکتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں