پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دے دیا۔
ایان علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی یہ پیغام جاری کیا۔
ماڈل نے اپنے پیغام میں لکھا مجھے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے، ساتھ ہی ایان نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میرا گانا ’ارتھ کوئک‘ جو کہ میں نے 5 سال قبل ریلیز کیا تھا اسے اب تک لوگ سن رہے ہیں۔
ایان نے لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ آپ تمام لوگوں کی جانب سے بے شمار پیار ملتا ہے۔
ماڈل ایان علی نے اپنے کام کے حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ بہت کچھ ہے جس پر میں کام کر رہی ہوں اور انشاءاللہ جلد یہ آپ سب کے سامنے ہوگا۔
کرنسی اسمگلنگ کیس
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14مارچ 2015ء کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔
بعد ازاں ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔
تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں اور کئی مقدمے کی کئی سماعتیں بھی ہوئیں جن میں وہ غیر حاضر رہیں۔