اسلام آباد: بجلی کے صارفین پورے مالی سال 25ء میں 1952 ارب روپے کی خطیر رقم بطور کیپیسٹی چارجز ادا کریں گے جو اگلے مالی سال کے لیے 30.88 روپے فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت خرید (پی پی پی) میں 18.39 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی۔
رخصت ہونے والے مالی سال کے لیے کیپسٹی چارجز ریونیو کا ہدف 1874 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا اور بجلی کی قیمت خرید میں صارفین 30 جون 2024 تک 17.02 روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں۔
حکومت کو بھیجی گئی نیپرا کی آفیشل ورکنگ کے مطابق ڈسکوز کی بجلی کی خریداری کی قیمت مالی سال 24ء میں 26.02 روپے سے مالی سال 25کے لیے 4.86 روپے فی یونٹ بڑھ کر 30.88 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔
تاہم صارفین مالی سال 25ء کے دوران انرجی چارجز کی مد میں 1161 ارب روپے ادا کریں گے جو بجلی کی قیمت خرید میں 10.94 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی۔
صارفین مالی سال 25ء میں 153.755 ارب روپے ادا کریں گے جس میں ڈسکوز کی پاور پرچیز پرائسز میں 1.54 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالا جائے گا۔