ماضی کی مشہور اداکارہ ممتاز اور موجودہ اداکار احسن خان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حال ہی میں کینیڈا سے پاکستان آنے والی ماضی کی مشہور و خوبرو اداکارہ ممتاز کو ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ پر تھرکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ ممتاز کے ہمراہ احسن خان بھی وائرل ویڈیو میں موجود ہیں۔