مارٹن گپٹل نے روہت سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ چھین لیا


ڈونیڈن: 

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے روہت شرما سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ چھین لیا۔انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں 8 چھکے جڑے، جس سے ان کے اس فارمیٹ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سکسرز کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی ہے، روہت نے اب تک 127 ٹی 20 چھکے جڑے ہیں، اس فہرست میں ایون مورگن (113) تیسرے، نیوزی لینڈ کے ہی کولن منرو (107) چوتھے اور کرس گیل (105) پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں