بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی امریکی گلوکارہ بیونسے کے کنسرٹ سے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مادھوری ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بیونسے کے کنسرٹ سے اپنے شوہر شری رام نین کے ہمراہ کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں اُنہیں بیونسے کی لائیو پرفارمنس پر ڈانس کرتے اور بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اس دنیا کو لڑکیاں چلا رہی ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ نے زبردست کنسرٹ کے لیے گلوکارہ بیونسے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بیونسے کے اس کنسرٹ میں شہزادہ ہیری، میگھن مارکل اور دیگر مشہور امریکی شخصیات نے بھی شرکت کی۔