ہدایت کار جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو ’ٹائی ٹینک‘ میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے، ان کا خیال تھا کہ یہ ایک بورنگ فلم ہے۔
گولڈن گلوب ایوارڈ سے قبل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جیمز کیمرون نے انکشاف کیا کہ لیونارڈو اس رومانوی فلم میں شامل نہیں ہونا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس کو منانے کیلئے سختی سے پیش آنا پڑا، اداکار نے صرف اس وقت کام کی حامی بھری جب میں نے اسے سمجھایا کہ یہ ایک مشکل کردار ہے۔
جیمز کیمرون کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی بھی لیونارڈو کی ذہانت پر شک نہیں ہوا۔
رواں برس بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل ہوجائیں گے۔
اس موقع پر 10 فروری کو فلم کی تھیٹرز میں نمائش کی جائے گی۔