لیبر پارٹی برسر اقتدار آکر مڈل ایسٹرن ممالک سے بہترین تعلقات قائم کرے گی، میئر لندن

لیبر پارٹی برسر اقتدار آکر مڈل ایسٹرن ممالک سے بہترین تعلقات قائم کرے گی، میئر لندن


میئرلندن صادق خان نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی برسر اقتدار آکر مڈل ایسٹ کے ممالک سے بہترین تعلقات قائم کرے گی۔ 

میئرلندن صادق نے یہ بات مانچسٹر میں بزنس کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد ہوں، تیسری مرتبہ منتخب ہونے پر فخر ہے۔ میئر لندن کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں نسلی امتیاز اور اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

صادق خان نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن اپنے اخلاق اور محنت سے ملک کا نام روشن کریں۔ لیبر پارٹی اقلیتوں کےلیے بہترین انتخاب ہے، فلسطین کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

سابق ایم پی افضل خان نے کہا کہ 40 سال سے کشمیر اور فلسطین کےلیے آواز بلند کر رہا ہوں، ٹوری پارٹی مصلحت کا شکار رہی۔

رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ عوام فلسطین اور کشمیر میں انسانیت کا قتل عام ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

لارڈ واجد خان نے کہا کہ لیبر پارٹی برسر اقتدار آکر فلسطین کے عوام کو ان کا حق لے کر دے گی۔

انیل مسرت نے کہا لیبر پارٹی منتخب ہو کر شرح سود میں واضح کمی لائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں