لوگ مجھے پوجا اور گیت ڈھلون کے کردار میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں، کرینہ کپور

لوگ مجھے پوجا اور گیت ڈھلون کے کردار میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں، کرینہ کپور


بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے پوجا اور گیت ڈھلون کے کردار میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنی او ٹی ٹی فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں کرینہ کپور نے کہا کہ ‘کبھی خوشی کبھی غم’ اور ‘جب وی میٹ’ میں میرے کردار اس قدر شاندار تھے کہ فلم شائقین کے ذہنوں پر ثبت ہوچکے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نئے کردار کرتی رہوں گی تاکہ پوجا اور گیت ڈھلون کے کرداروں سے بننے والے خاکے سے جان چھوٹے۔

واضح رہے کہ ‘کبھی خوشی کبھی غم’ میں کرینہ کپور نے پوجا کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ‘جب وی میٹ’ میں انہوں نے شوخ سی لڑکی گیت کا کردار نبھایا تھا۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بطور اداکار آپ ہر بار مختلف کام کرنا چاہتے ہیں، میرے لیے یہ معاملہ اس لیے مشکل ہے کیونکہ میں پوجا اور گیت سے مقبول ہوں، یہ لوگوں کے ذہنوں میں بیٹھ گیا ہے، اب بہت مشکل ہوتی ہے کہ میں ان کرداروں سے ہٹ کر کوئی رول کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کو میرا کوئی دوسرا رول ہی یاد نہیں لیکن میں مختلف کام کرتی رہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں