لندن، NHS پر سائبر حملہ، اسپتالوں نے کاغذی ریکارڈ کا استعمال شروع کردیا

لندن، NHS پر سائبر حملہ، اسپتالوں نے کاغذی ریکارڈ کا استعمال شروع کردیا


لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے اسپتالوں پر سائبر حملے کے بعد لندن کے اسپتالوں نے دوبارہ کاغذی ریکارڈز کا استعمال شروع کردیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق مریضوں کے خون ٹیسٹ رزلٹ کمپیوٹرز کے بجائے کاغذ پر دیے جارہے ہیں۔

میڈیا  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس پر حملے میں روسی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سائبر حملے کے نتیجے میں کئی اسپتالوں میں آپریشنز، خون کے ٹیسٹ اور خون کی تبدیلی جیسے پروسیجر ملتوی کرنے پڑ گئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں