لتا منگیشکر سے متاثر بیک وقت مرد و عورت کی آواز میں گانے والا گلوکار کون؟

لتا منگیشکر سے متاثر بیک وقت مرد و عورت کی آواز میں گانے والا گلوکار کون؟


بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ لتا مینگشکر کے گیت سن کر گلوکار بننے والے وسیم لتا بیک وقت مرد اور عورت دونوں کی آوازوں میں گانے گاتے ہیں۔

ابھرتے ہوئے معروف گلوکار وسیم لتا نے گزشتہ روز جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے لتا جی کی آواز بنا کر فیمیل وائس میں گانے گاتا تھا تو سب حیران رہ جاتے تھے، آہستہ آہستہ میری آواز کو شائقین موسیقی نے اتنا سراہا کہ میں نے موسیقی کو پروفیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب لتا جی تک میری آواز پہنچی تو ان سے بہت پزیرائی ملی، اس کے بعد لتا مینگشکر کا نام میرے نام کے ساتھ جڑ گیا، اب مجھے موسیقی کی دنیا میں سب وسیم لتا کے نام سے جانتے ہیں۔

انہوں نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ موسیقی کے دیوانے جب مجھے ڈوئیٹ گاتے دیکھتے ہیں تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے کم عرصے میں بے پناہ پزیرائی ملی، ماں کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کررہا ہوں، میں نے موسیقی کا فن کسی سے سیکھا نہیں ہے، بلکہ یہ مجھے قدرت نے عطا کیا ہے۔

مہدی حسن، کشور کمار، آشا جی، محمد رفیع کے سدا بہار رومانوی گیت گاتا ہوں اور ان ہی گائیکوں کو سن کر گانا سیکھا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں