لاہور:
سارو گنگولی نے 2004 کے دورہ پاکستان میں پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا۔سابق اوپنر سارو گنگولی نے کہا کہ میں نے جب لاہور میں کباب کھانے کیلیے سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی تو اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف کا فون آگیا، انھوں نے ہدایت کی جو کرنا چاہتے ہو کرو مگر سیکیورٹی پروٹوکولز مت توڑو۔