لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی، عاطف رانا

لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی، عاطف رانا


لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی۔

لاہور میں لاہور قلندرز کے ایک معاہدے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ قلندرز نے بھرپور تیاری کی ہے شاہین آفریدی کی قیادت میں اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لیگ کےلیے غیر ملکی کھلاڑی بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، امید ہے لاہور قلندرز شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرے گی۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو اپنے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں ہیں، وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

سی ای او لاہور قلندرز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ کو نئے اسٹار دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں