لاہور قلندرز ٹیم کو عاقب جاوید کا فائنل پر بھی ساتھ میسر نہیں ہوگا

لاہور قلندرز ٹیم کو عاقب جاوید کا فائنل پر بھی ساتھ میسر نہیں ہوگا


 لاہور: 

لاہور قلندرز ٹیم کو عاقب جاوید کا فائنل پر بھی ساتھ میسر نہیں ہوگا۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر آپریشنز گزشتہ 5 روز سے سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے فائنل کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عاقب جاوید کے مطابق وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، ان میں کوویڈ کی زیادہ علامات نہیں، لاہور قلندرز نے جس طرح پلے آف مرحلے میں پرفارمنس دی یے وہ قابل تعریف ہے،  سب لڑکے جان ماررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے تاہم اصل کام 100 فیصد پرفارمنس دینا ہے۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی لڑکوں نے زبردست محنت کی ہے جس کا پھل کامیابی کی شکل میں ملا ہے۔

عاقب نے کہا کہ ہوٹل کے کمرے میں رہتے ہوئے ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہوں اور امید ہے کہ ٹیم فائنل بھی اپنے نام کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں