لاک ڈاؤن کے دوران شوبز اسٹارز کی سرگرمیاں


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث تمام تر لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کا کہا گیا ہے جس کے بعد گھروں میں رہ کر اب لوگوں نے بھی دلچسپ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات اپنی دلچسپ سرگرمیاں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔

جہاں متعدد شخصیات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جا رہا ہے تو وہیں متعدد اداکارائیں گھر کی صفائی کرنے ساتھ ساتھ آج کل کھانا بھی پکا رہی ہیں۔

تو چلیں کورونا لاک ڈاؤن میں اپنی من پسند اداکارہ کی سرگرمیوں کے بارے میں جانیے!

1۔ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی

سب کی پسندیدہ ترین جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

نیمل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ حمزہ علی عباسی کے ساتھ اپنے ٹی وی کے لیے خود میز تیار کررہی ہیں۔

نیمل نے ویڈیوکے کیپشن میں لکھا کہ ‘دونوں کی محنت کے بعد، ہم نے اپنے ٹی وی کے لیے میز تیار کر لی ہے، گھر میں رہنا مزیدار بھی مزیدار ہے، گھر میں رہیں محفوظ رہیں’۔

2۔ صبور علی

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں رہتے ہوئے اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی بوریت ختم کرنے کا حل ڈھونڈ ہی لیا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

صبور علی بھی کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنی فنکارانہ صلاحیت کا استعمال کر رہی ہیں اور انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اس سرگرمی کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔

3۔ سید جبران

لاک ڈاؤن کے دوران اداکار سید جبران اپنی فٹنس کا خیال رکھنے کے ساتھ اپنے بچوں کی بھی فٹنس کا خیال رکھ رہے ہیں۔

اداکار کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جبران اپنے بیٹوں کے ساتھ ورزش کر رہے ہیں۔

4۔ احسن خان

اداکار احسن خان کی جانب سے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنے صاحبزادے کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے بچوں کو قرآنی واقعات سنا رہے ہیں۔

5۔ ثروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کو آرٹ ورک سکھا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر ثروت گیلانی نے متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں وہ بچوں کے لیے نئی اور دلچسپ سرگرمیاں بتا رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں