دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیت اختیار کرتے ہوئے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیے گئے ہیں، جس کے باعث صرف اسکولز اور کچھ دفاتر ہی نہیں بلکہ بیوٹی پارلرز بھی بند ہوگئے ہیں۔
ایسے میں یقیناً خواتین کافی پریشان ہورہی ہوں گی کیوں کہ وہ اپنی جلد کا خیال تو رکھنا چاہتی ہیں تاہم وہ پارلر نہیں جاسکتی۔
ایسا تو شاید ہی کوئی ہوگا جو اپنے چہرے کو خوبصورت اور پُررونق نہیں رکھنا چاہتا، ویسے تو پارلرز میں خوبصورت اور تر و تازہ نظر آنے کے لیے کئی مہنگی ترین مصنوعات کا استعمال کیا جاتا ہے۔
تو اگر آپ گھر میں محصور خواتین پارلرز بند ہونے سے پریشان ہیں اور گھر میں ہی فیشلز کرنا چاہتی ہیں تو یہاں ان کے لیے کئی آسان ٹپس بتائیں جارہی ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران اپنے کچن میں موجود اجزا کا استعمال کریں، جو آپ کے چہرے کو اس سے کئی زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
یہاں ہر گھر میں موجود ان 2 اجزا کا استعمال کرتے ہوئے نہایت آسان فیشل ماسک بنانے کا طریقہ جانیں اور اس کا استعمال کریں۔
1- ایک ہی رات میں جِلد چمکدار بنانے کے لیے
کوکونٹ ملک (coconut milk) – دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر کا جوس – ایک کھانے کا چمچ
طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملاکر چہرے پر 10 منٹ کے لیے لگائیں، جس کے بعد پانی سے چہرہ دھولیں۔
2- کیل مہاسوں کی صفائی کے لیے
انڈے کی سفیدی – ایک کھانے کا چمچ
لیمو کا رس – ایک چائے کا چمچ
طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملا کر 15 سے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں، جس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
3- چکنی جِلد سے نجات کے لیے
ایلو ویرا جیل (گھیگوار) – 2 کھانے کے چمچ
ہلدی – ایک چائے کا چمچ
طریقہ: گھیگوار اور ہلدی کو اچھی طرح ملا کر 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور پھر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
4- صحت مند جِلد کے لیے
کوکونٹ ملک- ایک کھانے کا چمچ
ہلدی – ایک چائے کا چمچ
طریقہ: اس پیسٹ کو 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
5- ہمیشہ جوان دکھنے والی جِلد کے لیے
شہد – 2 کھانے کے چمچ
کافی (coffee) – دو کھانے کے چمچ
طریقہ: 10 سے 15 منٹ کے لیے چہرے پر اس پیسٹ کو لگائیں، بعدازاں گرم پانی سے چہرہ دھو کر اسے صاف کرلیں۔
6- پُر رونق جلد کے لیے
لیمو کا رس – دو چائے کے چمچ
دہی – دو کھانے کے چمچ
طریقہ: اس کا پیسٹ تیار کرکے 30 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں، جس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
7- دانوں سے نجات کے لیے
دارچینی پاؤڈر – 1⁄4 چائے کا چمچ
شہد – دو کھانے کے چمچ
طریقہ: پیسٹ کو صرف 5 منٹ چہرے پر لگائیں اور یخ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔