لاک ڈاؤن کے باوجود شوبز اسٹارز نے یومِ پاکستان کس طرح منایا


کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باوجود بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹارز نے یومِ پاکستان کے دن حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے 23 مارچ، یومِ پاکستان کو ملک بھر میں تمام تر لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر منایا۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر جہاں پریڈ اور ائیر شو منسوخ کردیا گیا تھا تو وہیں پاکستانیوں نے محب وطن ہونے کا ثبوت  دیتے ہوئے اپنے گھروں پر قومی ترانہ بجایا اور ساتھ ہی اپنی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

چلیں دیکھتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری نے لاک ڈاؤن کے باوجود یومِ پاکستان کس طرح منایا۔

عائشہ عمر

یومِ پاکستان کے دن لاک ڈاؤن کی وجہ سے  اداکارہ عائشہ نے گھر ہی میں قومی ترانہ پڑھا اور قوم کو اس صورتحال میں متحدہونے کا پیغام دیا۔

عاصم اظہر

نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے یومِ پاکستان کے دن ‘دل سےمیں نے دیکھا پاکستان’ گایا، اور قوم کو یہ پیغام دیا کہ یقیناً یہ مشکل وقت ہے لیکن ہم جلد اس سے باہر آئیں گے۔

کومل رضوی

گلوکارہ کومل عزیز نے سبز رنگ کا لباس پہن کر قومی ترانا پڑھا اور اس دوران انہیں آبدیدہ بھی دیکھا گیا۔

جنید خان

اداکار جنید خان نے یومِ پاکستان کا دن لاک ڈاؤن کی وجہ سےاپنے ہی گھر پر صاحبزادےکے ساتھ قومی ترانا پڑھ کر منایا۔

ثروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر فہدمرزا اور بچوں کے ساتھ یومِ پاکستان کے دن گھر پر قومی ترانا پڑھ کر منایا۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 887 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں