قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کا اضافہ

قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کا اضافہ


اسلام آباد: بینکوں کے ڈپازٹس، سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26398 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلے میں0.3 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 17.8 فیصد اضافہ ہے۔

اکتوبر میں بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 0.3 فیصد اور 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11898 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 11897 ارب روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 11052 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں