قربانی کیوں کرتے ہیں، حمیرا ارشد نے غیر سنجیدہ افراد کو قربانی میں پوشیدہ پیغام سمجھا دیا

قربانی کیوں کرتے ہیں، حمیرا ارشد نے غیر سنجیدہ افراد کو قربانی میں پوشیدہ پیغام سمجھا دیا


پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے عید الاضحیٰ کے موقع پر دوران انٹرویو قربانی میں پوشیدہ پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے غیر سنجیدہ افراد کو قربانی کا درس دیا۔

عید الاضحیٰ کی مناسبت سے منعقد ہونے والے نجی چینل کے ایک پروگرام میں گلوکارہ نے شرکت کی، جس میں انہوں نے عید قرباں اور قربانی کے اصل مقصد پر کھل کر بات کی اور ان افراد کو پیغام دیا جو قربانی کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم جانور کی قربانی کو تو یاد رکھتے ہیں لیکن اس کا اصل مقصد بھول گئے ہیں۔ ہمیں دراصل اپنے نفس پر قابو پانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو کہتے ہیں کہ قربانی کا جانور نہیں دیکھ سکتے یا گوشت نہیں کھا سکتے، بہت سے لوگ ایسا نہیں کرنا چاہتے، قربانی کا مطلب سمجھیں اللّہ تعالیٰ ہے بڑی مہربان ذات کوئی اور نہیں ہے۔ یہ اللہ کا پیغام ہے اور ایسا کہہ کر وہ اللہ کے اس حکم کو کم تر ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ قربانی کا گوشت کھانے کا بھی ثواب ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں صرف جانور قربان نہیں کرنا بلکہ اپنے نفس اور خواہشات کی قربانی بھی دینی ہے، اپنے اندر قربانی کے جذبے کو کبھی مرنے نہ دیں اور ہمیشہ اللہ کے حکم پر عمل کریں اور ان عبادات کو حقیر نہ سمجھیں، یہ اللہ کے مقرر کردہ ہیں اور اللہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں