فیملی اتنا سپورٹ کرتی ہے کہ انہوں نے میرا کوئی ڈراما بھی نہیں دیکھا، زباب رانا

فیملی اتنا سپورٹ کرتی ہے کہ انہوں نے میرا کوئی ڈراما بھی نہیں دیکھا، زباب رانا


’نصیبوں جلی‘ اور ’بندش‘ جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ زباب رانا کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے ان کے گھر والے اس قدر سپورٹ کرتے ہیں کہ انہوں نے ان کا کوئی ڈراما نہیں دیکھا۔

زباب رانا ڈراما سیریل ’میرے خدایا‘ میں علینا کے کردار اور ڈراما سیریل ’بندش‘ میں ہانیہ کے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں، انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ابھرتی ہوئی اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

زباب رانا نے اپنی اداکاری کا آغاز ہم ٹی وی سیریز ’نصیبو جلی‘ سے کیا۔

نوجوان اداکارہ نے یوٹیوب چینل فائزہ بیگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی انہیں اس قدر سپورٹ کرتی ہے کہ انہوں نے آج تک ان کا ایک بھی ڈراما نہیں دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’مجھے نہیں یاد کہ میری والدہ، بہن یا بھائی کو میرا کوئی ڈراما یاد ہے۔‘

زباب رانا کا کہنا تھا کہ ’لیکن میری فیملی میرے کریئر کے معاملے میں مجھے سپورٹ کرتی ہے، ان کی طرف سے مجھے بہت پیار ملا، اور ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔‘

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ مثبت کرداروں میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی لیکن ایسا نہیں ہے، ان کرداروں میں بھی بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ ’

انہوں نے کہا کہ ’ڈراموں میں رونا آسان کام نہیں ہے، مجھے جھوٹا رونا نہیں آتا۔‘

اداکارہ شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عرصے میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔

زباب رانا نے ڈراما سیریل ’وہ پاگل سی، بھڑاس، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے کشمیر بیٹ کے لیے ’تیری فوٹو‘ میں گلوکاری بھی کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا گیا، اس گانے کی ویڈیو کو اب تک 9 کروڑ 4 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں